NPG Media

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ: مریم نواز وزیراعظم پر برس پڑیں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے اعلان کے بعد مریم نواز نے عوام کے لیے وہی کیا جس کی ان سے امید تھی۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ماہ میں دوبار پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹوئٹ داغ دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں!

اضافے کے اعلان کے بعد حکومت کے ناقدین، مبصرین اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

اس اضافے کو پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے اور عام آدمی کو آسانی مہیا کرنے کے دعووں سے روگردانی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 20 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 13 اور ڈیزل 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کو وزیراعظم نے مسترد کردیا جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal