NPG Media

حیدر آباد میں انسانیت سوز واقعہ،باپ سگی بیٹی کو 1سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

حیدر آباد(این پی جی میڈیا)صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد نے باپ نے اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر انسانیت کو بھی شرما ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں پر باپ سگی بیٹی کو مسلسل ایک سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اس بات کا پتہ تب چلا جب14 سالہ لڑکی اپنی بڑی بہن کے ساتھ والد کے خلاف حسین آباد تھانے پر پہنچی اور مقدمہ درج کرا یا۔پولیس نے ملزم ڈاکٹر اسماعیل رند کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ تین سال قبل ہماری ماں کا انتقال ہو گیا ، ہم چار بہنیں والد کے ساتھ رہتی ہیں، تین بہنیں اوپر والے کمرے میں سوتی ہے اور میں اپنے والد کے ساتھ سوتی ہوں، سال قبل میرے باپ نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس کے بعد مسلسل مجھے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور تشدد کرتا رہا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ خوف کے باعث خاموش رہی، بڑی بہن کو بتایا تو وہ تھانے لے کر آئی۔پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ واقعہ پیش آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے لڑکی کے باپ کو وحشی درندہ کہہ کر پکارا جانے لگا ہے اور ڈاکٹر اسماعیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal