NPG Media

شاہ محمود قریشی کی آذری وزیر خارجہ سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان میں یکساں مذہبی ، ثقافتی اقدار کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات ہیں ، خوش آئند بات ہے علاقائی اور عالمی فورمز پر پاکستان اور آذربائیجان میں مماثلت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان میں وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی ، آذری وفد کی قیادت آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیرا موف نے کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمینیا سے آذری علاقوں کو آزاد کرانے پر آذربائیجان حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا عالمی سطح پر واضح مؤقف رہا کہ آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق آذربائیجان سے اقتصادی تعلقات میں وسعت کے خواہشمند ہیں ، وزارت خارجہ میں ہونے والے سہ ملکی مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔
وزیر خارجہ کا مسئلہ کشمیر سے متعلق آذربائیجان کی حمایت پر آذری وزیر خارجہ سے اظہار تشکر ، دونوں وزرائے خارجہ کا بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی معاونت اور حمایت پر اظہار اطمینان۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal