NPG Media

کے پی کی جامعات میں نئے بھرتی ہونیوالے ملازمین کیلئے پنشن ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور:خیبر پختونخوا میں جامعات کو مالی بحران کے سبب نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

محکمہ اعلی تعلیم  کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ مالی خسارے سے بچنے کیلئے یہ سہولت ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ مراسلے میں یونیورسٹی نئی بھرتیاں گورنمنٹ پے اسکیل کی بجائے اپنے پے سکیل کے مطابق کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے جامعات کی زیر نگرانی اسکولوں کی فیس بڑھائی جائے اور موجودہ میڈیکل اور ہائوس الائونس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کی شرح پر لایا جائے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal