NPG Media

سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک میں صلح، مقدمات واپس

اسلام آباد: امریکی بلاگر سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو کیسز واپس لینے کی درخواستیں دیں جسے منظور کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی بلاگر اور رحمان ملک کی مقدمات اندراج کے کیسز واپس لینے کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
سنتھیا رچی کے وکیل عمران فیروز ملک کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ نے کیس واپس لینے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی جبکہ رحمان ملک کے وکیل نے بھی سنتھیا رچی کے خلاف درخواست واپس لے لی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے دونوں درخواستیں منظور کی لی ہیں۔
خیال رہے دونوں نے اپنے وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں دائر کی تھیں۔
یاد رہے کہ سنتھیا رچی کی جانب سے رحمان ملک پر زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی جبکہ رحمان ملک کی جانب سے بھی امریکی بلاگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے معروف پاکستانی سیاستدان سینیٹر رحمان ملک پر جنسی زیادتی کے الزامات لگا کر نیا پینڈورا باکس کھول دیا تھا۔ انہوں نے ان الزامات کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اپنی ویڈیو میں الزام عائد کیا کہ رحمان ملک نے انہیں ناصرف ہراساں کیا بلکہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب رحمان ملک نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے رچی کے بیانات کو ان کی ساکھ خراب کرنے کی سازش قرار دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی بلاگر کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal