NPG Media

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری، بلاول سمیت اہم پاکستانی شخصیت مدعو

نیویارک: امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریب حلف برداری میں بلاول بھٹو سمیت اہم پاکستانی شخصیت کو دعوت نامہ بھیج دیا۔

واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہو گی ، جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو تقریب حلف برداری کیلئے دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کانگریس کے اجلاس کے دوران ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی بلڈنگ پر دھاوا بول دیا تھا جبکہ اسی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں وائٹ ہاؤس سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں میں فوجیوں اور سپیشل کمانڈز کی تعیناتی شروع کر دی گئی ہے تاکہ تقریب حلف برداری والے دن تک اور اس سے پہلے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع کو روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ جس پر طنز کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ نے بہترین فیصلہ کیا ہے۔

امریکا کی 150 سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہو گا کہ کوئی صدر اپنے پیش رو کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرے گا۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin