NPG Media

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

اسلام آباد: دشمن کے لئے لرزہ خیز خبر آگئی، پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں آبدوزوں سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے پاکستان کی طرف سے فتح ون راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ میزائل فتح ون نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ میزائل 140 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، نئے راکٹ سسٹم سے پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ، میزائل 140 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin