NPG Media

’ میں سرنڈر نہیں کرونگی‘،خوبصورتی کی وجہ سے نوکری سے نکالی جانیوالی ٹیچر ڈٹ گئی

لاہور:حد سے زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے نوکری سے نکالی جانیوالی ٹیچر نے اپنے چاہنے والوں اور سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں سرنڈر نہیں کرونگی‘۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس لاہورمیں ایک نجی سکول نے خاتون ٹیچر کو اس وجہ سے نوکری سے نکال دیا تھا کہ وہ حد سے زیادہ خوبصورت اور دلکش ہیں جس کی وجہ سے طلبا اپنی توجہ تعلیم پر نہیں رکھ پاتے ۔

آسیہ زبیر نامی خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے نوکری سے نکالے جانے کی خبر شیئر کی تھی جس کے بعد سکول انتظامیہ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

آسیہ زبیر نے اب ایک سال بعد سکول انتظامیہ کے خلاف قدم اٹھاتے ہوئے اپنا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا اور نجی سکول جس کا نام ’لاہورایلیٹ پبلک سکول‘ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا۔

خاتون نے ایک مرتبہ پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے اس معاملے میں سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
آسیہ زبیر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں مسلسل سپورٹ کرنے پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں،چاہے کچھ بھی ہو میں نوجوانوں کو تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھوں گی،ٹیچنگ میرا جنون ہے اور میں کسی بھی قیمت پر سرنڈر نہیں کروں گی،میں ہر کسی کو ذاتی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں‘۔

یاد رہے کہ آسیہ زبیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میں نے لاہور ایلیٹ پبلک سکول کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے کیونکہ انہوں نے مجھے مضحکہ خیز وجہ کی وجہ سے نوکری سے نکالا تھا کہ میں ’ حد سے زیادہ دلکش ‘ ہو اور یہ وجہ ایک ٹیچر بننے کے لئے مناسب نہیں ہے‘۔

میرے وکیل اس کیس کو دیکھیں گے۔سکول انتطامیہ نے مجھے یہ کہہ کر نوکری سے نکالا تھا کہ ’سیکسی ٹیچرز‘ طلبا کو تباہ کردیتے ہیں ۔خاتون نے اس اقدام کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔‘

خاتون کا نام آسیہ زبیر ہے جو کہ لاہور سے تعلق رکھتی ہیں اور شادی شدہ خاتون ہیں اور گزشتہ 6برس سے تعلیم کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal