NPG Media

نعیم بخاری کی چیئرمین پی ٹی وی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرار دیدی گئی

اسلام آباد: اسلام آ باد ہائیکورٹ نے چیئر مین پی ٹی وی تعیناتی کیس میں سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات کا مجاز افسرآئندہ سماعت پرعدالت طلب کی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نعیم بخاری کی تعیناتی بادی النظرمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔  تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ اسلام آباد میں  نعیم بخاری کے پی ٹی وی کے چیئرمین کے طور پر تعیناتی کے خلاف کیس پرسماعت ہوئی ۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نعیم بخاری کوسپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نعیم بخاری صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظراندازنہیں کرسکتے۔

نعیم بخاری کی تعیناتی بادی النظرمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کا بڑا واضح فیصلہ ہے اس پرعمل بھی ضروری ہے۔

عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کوآئندہ سماعت پرعدالتی معاونت کی ہدایت کردی ہے۔ سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات کا مجاز افسرآئندہ سماعت پرعدالت طلب کیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin