NPG Media

کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں 19 لاکھ 52 ہزار 932اموات

واشنگٹن : تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ13لاکھ18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 52 ہزار 932اموات ہو چکی ہیں۔24
گھنٹے کے دوران5لاکھ 78ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ48 لاکھ13 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ39 لاکھ 34 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم بےقابوہےجہاں24 گھنٹےمیں46 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اورمجموعی کیسز کی تعداد 31 لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
امریکہ میں24گھنٹوں کے دوران2لاکھ 14ہزارسے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے اور مجموعی کیسزکی تعداد دو کروڑ31 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 85 ہزار49275 اموات ہو چکی ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار364 اور ایک کروڑ47 لاکھ 9ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 3ہزار617 اور81 لاکھ33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 34 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 62 ہزار 273 ہے۔
فرانس میں27 لاکھ 86ہزار سے زائد افراد متاثر اور 68 ہزار60 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ترکی میں 23 لاکھ 63 ہزار476افراد متاثر اور22 ہزار981 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 22 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ79 ہزار203 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal