NPG Media

لاہورکو2021میں سیاحت کیلئے پسندیدہ شہروں میں شامل کرلیا گیا

لاہور: اپنے لذیذ کھانوں اور خوبصورت لینڈ سکیپس کی بنا پر لاہور کو دنیا کے ان باون شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو2021میں سیاحت کے لئے پسندیدہ ترین جگہیں ہو سکتی ہیں۔

امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے اپنے قارئین کی رائے پر مبنی ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ2020 کے تاریک سال میں دنیا کے کن شہروں نے انہیں متاثر کیا؟ کس شہر نے انہیں سکون کے لمحات فراہم کیے؟ جریدہ پڑھنے والے  افراد نے جن شہروں کے بارے اپنی رائے بھیجی ان میں لاہور سمیت52 شہروں کا انتخاب کیا گیا۔

جریدے کے مطابق یہ باون شہر دو ہزار اکیس میں سیاحت کے حوالے سے پسندیدہ ترین جگہیں ہونگی۔ امریکی جریدے نے لاہوریوں کی زندہ دلی، مہربان فطرت، مہمان نوازی، لذیذ کھانے، سردیوں میں دھند کے پار سے چھلکتی روشنیوں کے نظارے  شہر کے حسن کا شاہکار قرار دیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin