NPG Media

عمران خان کا شاندار اقدام ، ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام راست کا افتتاح

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس جمع کرنے والا ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام راست کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو راست پروگرام پر مبارک دیتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ کی آبادی والا ملک ہے لیکن اس سے فائدہ نہیں لیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ کیش اکانومی 22 کروڑ کے ملک کو فائدہ اٹھانے میں رکاؤٹ ہے ، کیش اکانومی کا سب سے بڑا نقصان ٹیکس کی وصولی میں ہے اس لیے پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس جمع کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں تقریبا 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں اور 20 لاکھ میں سے 70 فیصد ٹیکس دینے والے صرف 3 ہزار پاکستانی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ رکاوٹ اس لیے ہے کیونکہ ہم اپنا انفرا سٹرکچر نہیں بنا سکتے، بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے ، ہسپتالوں کو بہتر نہیں کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 50 سال پہلے خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک آگے اس لیے نہیں جا سکتا کیونکہ اس کے پاس ملک کی ترقی کیلئے اتنا پیسہ نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے عوام پر جتنا پیسہ خرچ کرنا چاہیے وہ ہم نہیں کر سکتے ، یہ ڈیجیٹل پاکستان کی طرف بہت بڑا قدم ہے ، یہ ہمیں جس طرح کسی کو نشے سے دور کرتے ہیں اسی طرح ہم کیش اکانومی سے آہستہ آہستہ دور جا رہے ہیں جہاں ہم اپنے 22 کروڑ عوام کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ راست پروگرام کی وجہ نچلے طبقے کو بھی ہم اپنی ترقی میں شامل کر سکتے ہیں ، احساس پروگرام میں غربت کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، موبائل والٹ استعمال کر رہے ہیں اور خواتیں کے بینک اکاؤئنٹس کی بات کر رہے ہیں ، راست پروگرام اس کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے جس طرح ہمارے سمندر پار پاکستانیوں سے معاملات کیے اس پر مبارک دیتا ہوں ، ہمارے سرمائے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بیرون ملک پاکستانیوں نے آفیشل طریقے سے پیسہ بھیجوایا جس کے باعث برسوں سے جاری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھ مہینے سرپلس میں چلا گیا اور اس سے کتناہ فائدہ ہوا اس کی لوگوں کو اہمیت نہیں ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin