NPG Media

ترکی، آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان، تاریخ کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد: ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ 13 جنوری کو پاکستان آئیں گے ، ترک حکام نے اس دورے کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو 13 جنوری کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وفد میں آذری وزیر خارجہ جیہون بیراموو بھی شامل ہوں گے۔
ادھر آذری سفارتخانے کی جانب سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموو کے دورہ پاکستان کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں مہمان وزرائے خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترک اور آذری وزرائے خارجہ ، وزیر اعظم ، وزیر خارجہ ، آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ناگورنو کاراباخ کی تاریخی فتخ ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال بھی ملاقات میں زیر غور آئے گی۔ ترکی اور آذربائیجان مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستانی موقف کی کھل کر حمایت کا اعادہ کریں گے۔ ترکی اور آذربائیجان ، کشمیری بھائیوں کی بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے مکمل اظہار یکجہتی کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک اور آذری وزرائے خارجہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے ، ظلم و جبر کے خاتمے پر زور دیں گے ، تینوں ممالک تجارتی راہداری کے قیام ، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر بھی غور کریں گے۔ اس کے علاوہ پاک ، ترک ، آذری مشترکہ منصوبوں کے آغاز ، باہمی سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔
تینوں ممالک تجارتی راہداری کے قیام ، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر بھی غور کریں گے۔ اس کے علاوہ پاک ، ترک ، آذری مشترکہ منصوبوں کے آغاز ، باہمی سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی گفتگو ہوگی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin