NPG Media

فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کی جائے: میجر جنرل افتخار بابر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ فوج کو سیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت نہیں ، بیک ڈور کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے، فوج کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کی جائے۔
پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ حکومت وقت نے پاک فوج کو کہا تو اس نے دیانتداری سے الیکشن کرائے ، جس نوعیت کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ان میں کوئی وزن نہیں ، جو باتیں کی جارہی اس کا جواب حکومت پاکستان نے اچھے طریقے سے دیا ہے ، جو بھی فوج کے خلاف بات چیت کی جا رہی ہے اُس سے فوج کا مورال کم نہیں ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاسی معاملات پر تبصرے سے گریز کرتا ہوں ، الزامات لگانے والوں کی باتوں میں اگر کوئی حقیقت ہو تو جواب دیا جائے۔ الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو متعلقہ اداروں کے پاس ہی جانا چاہیے ، جو باتیں کی جارہی ہیں وہ اچھی نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان پنڈی آنا چاہتے ہیں تو انکو چائے پانی پلائیں گے اور کیا کہہ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کا پنڈی آنے کی وجہ نہیں بنتی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ خطرات اندرونی ہو یا بیرونی ہمیشہ حقائق کے ذریعے نشاندہی کی اور مقابلہ بھی کیا۔ بھارت کے مذموم عزائم کی نشاندہی کی اور مقابلہ کیا ، پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی ہے ، کراچی میں دہشت گردی میں 95 فیصد کمی آئی ہے جبکہ خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہوئی۔ پاکستانی قوم نے متحد ہو کر چیلنجز کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال پاکستان کے لیے چیلنجنگ تھے ، چیلنجز کے باجود متحد ہو کر مشکلات کا مقابلہ کیا۔ پاکستانی قوم نے کبھی انتشار کی کوششوں کو ایک لیول سے آگے جانے نہیں دیا۔
میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ دو دہائیوں میں بھارت نے مشرقی سرحد پر اشتعال انگیزیوں میں اضافہ کیا ، پاک فوج نے بھارتی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا ہے۔ بھارت کے خلاف ای یوڈس انفارمیشن لیب کے ذریعے شواہد سامنے آچکے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج الحمداللہ قبائلی علاقے خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں ، بلوچستان میں 199 پروجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے ، پاکستان نے ہمیشہ ذمے دار ریاست کا ثبوت دیا ہے۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ، آرمی چیف اسی ہفتے کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بےنقاب کیا ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر پاکستانی میڈیا مبارک باد کا مستحق ہے۔ پچھلے ایک سال میں عالمی وبا کا بطور قوم متحد ہو کر مقابلہ کیا ، دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش میں ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازشیں کوئی نئی بات نہیں ، دو دہائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان میں داعش موجود ہے جس کو ’’را ‘‘کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے محاذ پر اپنی جارحیت کو چھپایا ، بھارت نے اقلیتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا ، پوری فوج کا مورال بلند ہے ، فوج اپنا کام کر رہی ہے ، قربانیاں دے رہی ہے۔ بھارتی عزائم سے آگاہ ہیں ، ہم پوری طرح تیار ہیں ، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin