NPG Media

بجلی بریک ڈائون کے آفٹر شاکس جاری ،لاہور میں بجلی کا ترسیلی نظام معمول پر نہ آسکا

لاہور: بجلی کے بریک ڈاون کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ، لاہور میں دو روز بعد بھی بجلی کا ترسیلی نظام معمول پر نہ آسکا۔

لیسکو کے 320 سے زائد فیڈرز سے بجلی بند ہے، لیسکو کو تاحال ڈیمانڈ کے مطابق بجلی مہیا نہ کی جاسکی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی جبری لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گلشن راوی، سمن آباد، راج گڑھ، مغل پورہ، شالا مار، مزنگ، عابد مارکیٹ، شاد باغ، بادامی باغ، شاہدرہ، کریم پارک، بیگم کوٹ، کوٹ محمدی، بلال گنج، شیرانوالہ، بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، گرین ٹاون، بھٹہ چوک، علی پارک، آر اے بازار، گلستان پارک، نشاط کالونی میں بجلی بند ہے۔

قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، صدر، گلبرگ، علامہ اقبال ٹاون میں بھی بجلی بند ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin