NPG Media

سانحہ مچھ کے شہدا سپرد خاک،وزیراعظم کا لواحقین سے ملاقات میں اظہار تعزیت ،بھارت کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا

کوئٹہ: ہزارہ برادری کے شہید کان کنوں کو آہوں اور سسکیوں کے ماحول میں سپرد خاک کردیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان نے لواحقین سے ملاقات کرکے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں علامہ ہاشم موسوی نے شہدا کی نمازہ جنازہ پڑھائی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، معاون خصوصی ذلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی، ضیا لانگو اور دیگر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ ناصر عباس شیرازی کے کا کہنا تھا ہزارہ ٹاؤن کے قبرستان میں 10 قبریں کھودی گئی اور تمام میتوں کی تدفین یہیں پر کی جائے گی، تمام میتوں کےشرعی وارث یہیں ہیں۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے نے سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کو یونیورسٹی بلاکر ملاقات اور تعزیت کی۔وزیراعظم سے ملاقات کےلیے متاثرہ خاندانوں کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلایا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) آغارضا نے بتایا کہ وزیراعظم نےکہا کہ بلیک میلنگ کا لفظ پی ڈی ایم کی قیادت کے لیے استعمال کیا تھا۔آغا رضا کے مطابق وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ طےپائے گئے معاملات پر عملدرآمد ہوگا۔

اسلام آباد واپس پہنچ کر وزیراعظم عمران خان نے نے مچھ واقعہ کا ذمہ داربھارت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔
یوٹیوبرز اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ دہشتگرد گروپوں اور داعش میں اتحاد ہو چکا ہےجبکہ داعش کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہزارہ برادری کی سکیورٹی کےلیے بھرپوراقدامات کررہے ہیں، شعیہ ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری ایجنسیز نے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا، ہمارے خفیہ ادارے اور فوج بہترین ادارے ہیں،ہمارے سکیورٹی اداروں نے کئی گروہوں کو دہشتگرد کارروائیوں سے پہلے گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسزمسلسل اقدامات کررہی ہیں، بلوچستان کےایک ریمورٹ ایریامیں یہ افسوسناک واقعہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی، ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کی تباہی میں وہاں کے سرداری سسٹم کا بھی کردار ہے، ماضی میں ترقیاتی فنڈز سرداروں کے ذریعے جاتے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا منصوبہ لا رہا ہوں کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، ایسا منصوبہ لارہے ہیں کہ دنیا کے کئی ملک ہمیں فالو کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin