NPG Media

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کو بھی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دیدی گئی

Thanks to NPG Media

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو نیوم شہر میں کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت نے خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ آج خادم الحرمین الشریفین کو ان کی خواہش کے مطابق ویکسین لگائی گئی ہے۔ ان کی جانب سے یہ اقدام اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ علاج سے پہلے ہی ریاست کی پالیسی ہمیشہ وبا کی روک تھام پر مرکوز رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبدالعالی نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ تغیر پزیر کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے 10 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal