NPG Media

مریم نواز کی موسیقی سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا صارفین نے آسکر ایوارڈ دینے کا مطالبہ کردیا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی محفل موسیقی سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو لیکر شدید تنقید کرنی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں مچھ متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے اور وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ان کو سینیٹر پرویز رشید کے ساتھ بیٹھے فوک موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید و طنز کے نشتر برسائے جارہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ایک طرف سے مریم نواز ہزارہ کمیونٹی سے کوئٹہ جاکر اظہار افسوس کررہی ہیں تو دوسری طرف موسیقی سے لطف اندوز ہوتی پھر رہی ہیں۔

نائب صدر ن لیگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو ڈرامہ کوئین قرار دیتے ہوئے آسکر ایوارڈ دینے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیدہ نامی خاتون نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مریم نواز کی آسکر جیتنے والی پرفارمنس،کوئٹہ میں ڈرامہ کرنے کے بعد مریم نواز کو فوک موسیقی کی محفل سے لطف اندوز ہونے پر تالیاں بجائی جائیں اور اس بات کی درخواست کرتی ہوں کہ ان کو 2021 کیلئے آسکرایوارڈ دیا جائے‘۔

 

کسی نے لکھا کہ مریم نواز ہزار ہ کمیونٹی کے دکھ دردکے بعد کوئٹہ میں ہی موسیقی کی محفل میں موجود ہیں جبکہ کسی نے لکھا کہ یہ محفل موسیقی بہاولپور میں منعقد کی گئی ۔

لیکن جب ‘‘ این پی جی میڈیا  ‘‘کی جانب سے تحقیق کی گئی اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی گئی کہ آیا یہ محفل موسیقی کوئٹہ میں ہزار ہ کمیونٹی سے اظہار افسوس کرنے کے بعد کی ہے یا پھر واقع ہی بہاولپور میں بنائی گئی ہے جو کہ اب وائرل ہوئی ہے۔

اگر ویڈیو پر غور کیا جائے تو واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ مریم نواز پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید کے دفتر میں موجود ہیں جبکہ زید سعود کی جانب سے ویڈیو انسٹاگرام پرشیئر کی گئی۔

خیال رہے کہ چوہدری سعود مجید نواز شریف کے مشیر اور سابق سینیٹر تھے جبکہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنمائوں میں سے ایک ہیں۔

سعود مجید بہاولپورکے حلقہ این اے 187 سے 2008 سے لیکر 2013تک رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں ۔

مریم نواز کی وائرل ویڈیو کے بارے قومی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ اس وقت بنائی گئی ہے جب 6 روز قبل بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ بہاول پور نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، لوگ مہنگائی سے تنگ آچکےہیں اس لیے چاہتی ہوں جلد سے جلد نالائق اور نااہل وزیراعظم کو گھر بھیجیں جو ڈھائی سال بعد آکر کہتاہے کہ تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے، آج ہی ہاتھ کھڑے کر گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin