NPG Media

مذاکرات کامیاب ، سانحہ مچھ کے لواحقین کا دھرنا ختم کرنے اور شہداء کی تدفین کا اعلان

کوئٹہ : حکومت کےدھرنا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے  جس کے بعد دھرنا منتظمین اور لواحقین نے دھرنا ختم کرنے اور شہداء کی تدفین کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلی جام کمال کی سربراہی میں حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے کوئٹہ میں دھرنے کے مقام پر لواحقین اور شہدا کمیٹی سے مذاکرات کیے جس کے بعد شہداء کے ورثا نے میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی۔  مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھرنا منتظمین کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں۔ ہم وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی وزرااور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشکور ہیں ، مطالبات پورے ہونے کے بعد شہدا کےورثا نے تدفین کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تمام نوٹیفکیشن سائن ہوگئے ہیں،ہم ان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کریں گے،ہم نے تدفین کا فیصلہ کرلیا ہے،شہدا کے لئے قبریں تیار کرلی گئی ہیں۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اعلیٰ زیدی نے کہا کہ کئی سال سے ہزارہ برادری کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، ملک بھر میں جس کمیونٹی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ، اسے اب ختم ہو نا چاہیئے ،ان کا کہنا تھا کہ تحریری معاہدہ طے پا چکا ہے ، اور اس میں شامل مطالبات پر بھی عملدآمد کر دیا گیا ہے۔ مطالبے کے مطابق اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دیا گیا ہے،وزیرداخلہ بلوچستان،2ارکان  اسمبلی ،2سینئر افسرکمیشن کاحصہ ہوں گے،ڈی آئی جی رینک کاپولیس آفیسربھی کمیشن کاحصہ ہوگا،وفاقی ،صوبائی ادارےبلوچستان کےسکیورٹی پلان کاازسرنوجائزہ لیں گے۔

علی زیدی نے کہا کہ جے آئی ٹی کا مطالبہ بھی تسلیم کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرداخلہ ضیا اللہ لانگو کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد سے جلد واقعہ کے ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کی فراہمی کا حکم دے دیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات ہونے سے بچا جاسکے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ شہداکےلواحقین میں جوبھی طالب علم ہےاس کےلیےحکومت نےاسکالرشپ کافیصلہ کیاہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا کہ میتوں کی تدفین اجازت پر شہداء کے لواحقین کا مشکور ہوں، اعلان کرتا ہوں کہ ہزارہ برادری کے مسائل حل کریں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف بھی آئیں گے ۔ ہمیں ایسے واقعات سے سب حاصل کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چیزوں کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ پوری کوشش ہے کہ بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کیا جائے ۔

دوسری جانب کوئٹہ میں حکومت اور ہزارہ برادری کے مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہونے کے بعد وزیراعظم نے بھی کوئٹہ جانے کی تیاری کر لی ہے۔ وزیر اعظم کچھ دیر میں کوئٹہ کے لیے روانہ ہوں گے ، وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ جائیں گے ۔ ان کا جہاز نور خان ایئربیس پر روانگی کےلیے تیار ہے۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin