NPG Media

ہزارہ برادری بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ,جو میرے بس میں نہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہزارہ برادری بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے جس کو ماننا میرے بس کی بات نہیں۔ ہزارہ برادری کے تمام مطالبات قبول کر لیے گئے ہیں جیسے ہی معاملہ طے ہوا وزیراعظم روانہ ہوجائیں گے۔

وفاقی دالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے دو وزرا وہاں مذاکرات کیلئے موجود ہیں اور امید ہے کہ کوئی اچھا نتیجہ نکلے گا۔انہوں نے کہا عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ وہاں جائیں اور تدفین ہوچکی تاکہ پرسکون طریقے سے بات چیت ہو سکے۔ اگر آج تدفین ہوجائے تو وہ آج ہی کوئٹہ جا سکتے ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے جس کو ماننا میرے بس کی بات نہیں۔ جے آئی ٹی بن گئی ہے، ڈی سی اور ڈی پی او سمیت ساری انتظامیہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر۔ مذہبی شخصیات سمیت20افراد کو خطرہ ہے جن کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میتیں سب کی سانجھی ہیں، ہم اہل تشیع علما سے معاونت مانگی ہے اور امید ہے کہ کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی فسادات کی کوشش کی جا رہی ہے اور ملک کے مختلف شہروں سے چار گروہ پکڑے گئے ہیں جو مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کو بیرون ملک قوتیں نشانہ بنا رہی ہیں۔ فرقہ واریت فسادات میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں۔

اس قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرے دورے کو میتوں کے دفنانے سے مشروط کرنا مناسب نہیں۔ آج میتوں کو نہ دفنانے کی شرط مانی تو یہ غلط روایت قائم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو لاشیں دفنائیں گے۔ ہزارہ برادری کے تمام مطالبے مان چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کو بلیک میل نہیں کرسکتے، ہزارہ برادری میتیں دفنائے گی ، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ پہنچتا ہوں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin