NPG Media

پارٹی قیادت سے اختلافات، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دے دیا

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے انہیں مستعفی ہونے کا کہا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی چیئرمین کو استعفیٰ واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے۔ گورنر سندھ نے اپوزیشن پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز کوملاقات کے لیے بلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر پارٹی قیادت کا فیصلہ منظور ہے، فردوس شمیم نقوی کے بعد سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا جس کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی مرکزی قیادت کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔ انہوں نے کراچی میں گیس بحران پر وفاقی وزرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ فردوس شمیم نقوی نے بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی تین ماہ قبل بھی استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو جمع کرایا تھا۔بعد ازاں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام کے ذریعے سخت الفاظ استعمال کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin