NPG Media

کورونا سے ملک میں مزید50 ہلاکتیں ، 2ہزار482نئےکیسز رپورٹ

فوٹو:فائل

اسلام آباد: کورونا وائرس کا وار نہ تھم سکا ، ملک میں مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے ، 24 گھنٹوں میں 2ہزار482نئےمریض سامنے آئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 92ہزار 594 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا4 لاکھ50 ہزار515 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد34ہزار49 ہے۔؎

کورونا سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 653، خیبر پختونخوا ایک ہزار702، اسلام آباد 434، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 232 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار687، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار229، سندھ 2 لاکھ 21 ہزار734، پنجاب ایک لاکھ 42 ہزار835، بلوچستان18 ہزار300، آزاد کشمیر 8 ہزار416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ  لے کر  این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin