NPG Media

مہربانی کر کے اپنے پیاروں کی تدفین کر دیں ، جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برادری سے درخواست کی ہے کہ مہربانی کر کے اپنے پیاروں کی تدفین کر دیں تا کہ ان کی روحوں کو سکون ملے،سانحہ مچھ کے لواحقین سے تعزیت کے لیے جلد آؤں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں، شہدا کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے،ہم مستقل میں ایسے حملوں کی روک تھام کےلیے اقدامات کررہے ہیں، جانتے ہیں ہمارا ہمسایہ فرقہ وارانہ دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے شہدا کے لواحقین سے تدفین کی اپیل کرتےہوئے کہاکہ بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا ،میں لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا،مہربانی کر کے اپنے پیاروں کی تدفین کردیں تا کہ ان کی روحوں کو سکون ملے میں سانحہ مچھ میں شہدا کے لواحقین سے ملنے آوَں گا۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin