NPG Media

حکومت کا 18 جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے 18 جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ، نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18جنوری ، پہلی سے 8ویں جماعت تک 25 جنوری اور یونیورسٹیز یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئیجس میں صوبائی وزراء تعلیم و دیگر حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں مئی کے آخری ہفتے اور جون کے ابتدائی ایام میں ہونے والے بورڈ امتحانات سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ اجلاس میں موسم سرما و گرما کی چھٹیوں میں کمی پر بھی غور ہوا۔جس کے بعد وزارت صحت کی سفارش کی روشنی میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور حکومت نے تعلیمی ادارے18 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔پہلی سے 8ویں جماعت تک تعلیمی ادارے25 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یکم فروری سے یونیورسٹیز کھول دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے وار جار ی ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کےمزید 1 ہزار 895 نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہوگئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹو ں میں کورونا وائرس نے مزید 39 افرادکو موت کی وادی میں دھکیل دیا جس کے بعد ملک میں اموات کی  مجموعی تعداد 10 ہزار 350 ہوگئی۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin