NPG Media

یہ 9 مشورے آپ کو خشک اور خارش والی جلد سے نجات دلادیں گے

 

خشک جلد کو بہت نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی خوبصورتی کو قدرتی چیزوں سے ہی بحال کیا جاسکتا ہے۔ سردی کے موسم میں خواتین سمیت مردوں کو بھی اس پریشانی کا شدید سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے یہاں آپ کے اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لیے ڈرمیٹولوجسٹ سے آزمودہ نسخے پیش کیے جارہے ہیں جن کو آزمانے کے بعد آپ کو مہنگے ڈاکٹرز سے بھی نجات مل جائے گی۔ کیوں کہ یہ وہ واحد اشیاء ہیں جن کے استعمال سے آپ کے چہرے کو کوئی منفی نقصان نہیں پہنچتا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی جلد بالکل خشک اور چمکدار کیوں نہیں ہے؟ یقیناَ جِلد بڑھتی عمر کے ساتھ اپنی نمی کو بھی کھودیتی ہے، لیکن آپ اسے دوبارہ خوبصورت اور جوان بناسکتے ہیں۔

معروف ڈرماٹولوجسٹ اور جمالیاتی طب کے ماہر ڈاکٹر ‘اجے رانا’ کے مطابق خشک جلد کی تنگی کا احساس عموماَ نہانے یا تیراکی کے بعد ہوتا ہے۔ یہ اکثر عارضی ہوتی ہے لیکن بعض اوقات یہ عمر بھر کے لیے ساتھ رہ جاتی ہے۔

اس مسئلے کے فوری حل کے لیے یہاں ‘ڈاکٹر رانا’ کی تجویز کردہ سکِن کئیر تجاویز پیش کی جارہی ہیں:

ناریل کا تیل:

ناریل کا تیل صحت سے متعلق متعدد فوائد رکھتا ہے۔ یہ تیل جلد کو ملائم بنادینے والی کریم کی خصوصیات رکھتا ہے اور خشک جلد کے لیے اچھا کام کرتا ہے۔ جو کہ جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور جلد کے خلیوں کے مابین خلا کو پُر کرکے اسے ہموار بناتا ہے۔

عرق گلاب:

عرق گلاب جلد کو سکون اور نمی بخشتا ہے، پی ایچ کی سطح کو متوازن کرتا ہے جو اسے خشک جلد کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتا ہے۔ جب جلد خشک اور خارش دار ہوجائے تو جلن کو کم کرنے اور جلد کو نمی بخشنے کے لیے اس حصے کو نرم اور ملائم بنانے کے لیےعرق گلاب کا استعمال کرنا چائیے۔

پٹرولیم جیلی:

پٹرولیم جیلی کو معدنی تیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اسے کئی سالوں سے جلد پر استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ جلد پر ایک حفاظتی پرت بناتا ہے اور چہرے کی نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ پٹرولیم جیلی خشک اور پیچیدہ جلد کو ٹھیک کرنے میں بہت مددگار ہے۔

پپیتا:

پپیتا اعلی قسم کی نمی بخشنے جیسے فوائد کے لیے جانا جاتا ہے اور ساتھ ہی جلد کو چمکدار بناتا ہے۔ انزائم سے بھرپور پپیتا غذائی اجزاء سے مالا مال ہے۔ جو آپ کی جلد کو خوبصورت اور چکمدار رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ یہ دھوپ کے تحت سیاہ ہوجانے والی جلد اور سوزش پر بھی انتہائی مفید ہے۔

دلیا:

دلیے میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہیں جو خشک جلد کے لیے بہت اچھا ہے۔ اگر نہانے کے دوران اپنے باتھ ڈب میں اس کے پاؤڈر کی کچھ مقدار شامل کرلی جائے یا پھرایسی کریموں کو بھی آزمایا جائے جن میں دلیا موجود ہو تو آپ خشک اور خارش والی جلد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

چاول کا پانی:

چاول کا پانی خشک جلد کے علاج کے لیے ایک بہترین قدرتی جز ہے۔ یہ جلد کی پی ایچ سطح کو متوازن کرتا ہے اور نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ جب کہ جلد کی نمی کا دور ہونا، جلد کا غیر چکدار ہوجانا بڑھتی ہوئی عمر کی نشانیاں ہیں جس کو دوبارہ برقرار کرنے کے لیے چاول کے پانی کو ٹونر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سورج مکھی کے بیجوں کا تیل:

سورج مکھی کے بیجوں کا تیل ایک قدرتی تیل ہے جو جلد کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ سورج مکھی کا بیج وٹامن ای سے مالا مال ہے جو جلد کے خلیوں کے اندر نمی کو لاک کرتا ہے اور اسے لمبے عرصے تک ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ یہ تیل دمہ جیسی متعدد بیماریوں سے بھی بچاتا ہے اور سیل کی تجدید کے عمل کو بھی متحرک کرتا ہے۔

شہد:

شہد خشک جلد کے علاج کے لیے ایک مثالی انتخاب ہے۔ اس میں متعدد وٹامنز اینٹی آکسیڈنٹ نیز اینٹی مائکروبیل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں۔ آپ اسے چہرے پرماسک کی طرح لگا کر بعدازاں نیم پانی سے دھو کر جلد کو جوان اور چمکدار بناسکتے ہیں۔

ایواکاڈو:

گھر میں تیار ایوکاڈو ماسک آپ کی جلد کی پرورش اور اسے زندہ کرنے کے لئے بہترین ہے۔ ایوکاڈو کا گودا ایک پیالے میں بنائیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور شہد ملا دیں۔ اس مرکب کو اپنے چہرے پر لگائیں اور اسے 15 سے 20 منٹ تک رہنے دیں اس کے بعد اسے دھو لیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal