NPG Media

آج سے آئندہ تین روز تک بارش ،سردی مزید بڑھنے کا امکان

لاہور:محکمہ موسمیات نے آج رات سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی،جس سے سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے ،تاہم آج رات سے آئندہ تین روز تک بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق لاہورکا درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے،لاہور سمیت پنجاب میں ہفتہ کی شام سے منگل تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش کے باعث وقتی طور پر دھند میں کمی واقع ہو گی لیکن  دھند پڑنے کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نےمزید کہا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے،آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا،شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے اور لاہورمیں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 میٹر تک ریکارڈ کی گئی،دھند کے باعث جہلم میں 10 میٹر،گوجرانوالہ میں 30میٹر حد نگاہ ریکارڈ کی گئی،جھنگ،فٰصل آباد اور جوہرآباد میں حدنگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی،گجرات اور قصور میں حد نگاہ 100میٹر تک ریکارڈ کی گئی،حافظ آباد میں 200میٹر جبکہ بہاولپور میں 4سو میٹر حد نگاہ ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن  متاثر ہوا اور اندرون و بیرون ملک 12پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی۔اس کے علاوہ ریلوے سٹیشن پر دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin