NPG Media

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، لیگی رہنما کو گھر والوں سے ملاقات اور گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی ، نیب حکام نے گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا، نیب نے خواجہ آصف سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔نیب وکیل نے کہا کہ خواجہ آصف نے 80 کروڑ سے زائد کے اثاثے بنائے ہیں، جو آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، لیگی رہنما اپنے اثاثوں کے بارے میں نیب کو مطمئن نہیں کر سکے۔خواجہ آصف کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور اسے بلا جواز قرار دیا۔ وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل نیب کے طلب کرنے پر پیش ہوئے اور تمام دستاویزات فراہم کر دیئے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ اعدادو شمار کا معاملہ لگتا ہے۔ خواجہ آصف اجازت ملنے پر بولے کہ پہلے راولپنڈی میں کیس بنایا، کچھ نہ ملنے پر اب لاہور میں چھان بین شروع کر دی، نیب والے غلط تاریخ بتا رہے ہیں، یہ 2 سال سے میرے پیچھے لگے ہیں۔فاضل جج جواد الحسن نے ریمارکس دیئے کہ تاریخ تو لکھی جا رہی ہے، یہ غلط ہے یا درست وقت بتائے گا، جب شہباز شریف عدالت میں بولتے ہیں تو لگتا کہ وہ سپیکر اسمبلی بن گئے۔ عدالت نے خواجہ آصف کا 13 جنوری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin