NPG Media

پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے: چودھری شجاعت

 (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کے بعد پہلا ردعمل سامنے آگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن وہ پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ 30 سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ‏ہوں، انہیں اداروں کی وجہ سے پاکستان میں استحکام ہے، تمام جماعتوں کے لیڈر ان اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہوں۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں، جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے، ملک کے بہتر مفاد کیلئے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal