NPG Media

فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ بدل ڈالی،10سال بعد واپسی پر دوبارہ سنچری بناکر تاریخ کے واحد کھلاڑی بن گئے

مائونٹ منگنوئی: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ بنی بدل ڈالی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے آخری روز چوتھی اننگز میں فواد عالم نے 11 برس بعد شاندار سنچری سکور کی جو ان کے کیرئیر کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی،وہ پہلی سنچری کے بعد 10 سال ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے اور واپسی پر دوبارہ سنچری سکور کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل فواد عالم نے جولائی 2009ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سری لنکا کے خلاف سنچری سکور کی تھی، فواد عالم نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایشیاء سے باہر چوتھی اننگز میں وکٹ پر سب سے زیادہ رکنے والے قومی کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

فواد عالم 360 سے زائد منٹ وکٹ پر موجود رہے جو اس صدی میں ایشیاء سے باہر کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ٹائم ہے۔ اس سے قبل اسد شفیق نے برسبین میں 2016ء میں چوتھی اننگز میں 336 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal