NPG Media

افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی، 250 افراد جاں بحق

مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں گزشتہ روزآنے والے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 250  افراد  جاں بحق ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے پکتیکا میں گزشتہ روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.1 سے زائد بتائی جارہی ہے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 250 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ قدرتی آفت کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کےمطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے 500 کلو میٹر سے زائد علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے کئی علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا جبکہ دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی اورزیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلہ رات گئے محسوس کیا گیا۔

افغان حکام کےمطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی ٹیموں کو بھیجا گیا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal