NPG Media

تکذیب نکاح کیس، عدالت نے اداکارہ میرا کی درخواست خارج کردی

 اداکارہ میرا کی عتیق الرحمان سے مبینہ شادی کرنے کے تنازعہ کا معاملہ، ہائیکورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل خارج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست عدم پیروی پرخارج کردی ۔

جسٹس انوارحسین نے ارتضاء رباب عرف اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی،عدالت کی جانب سے باربار بلانے کے باوجود اداکارہ میراکے وکیل پیش نہ ہوئے، عدالت نے درخواست عدم پیروی پرخارج کردی، اداکارہ میرا کے مبینہ شوہرعتیق الرحمان کی جانب سے قیصرامین رانا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواستگزار اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ دبئی میں فلم کی عکسبندی تھی، اس دوران عتیق الرحمان نے جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیارکیں، عتیق الرحمن نے پبلسٹی حاصل کرنے اور بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا نکاح نامہ تیار کیا، اداکارہ کو ٹرائل کورٹ میں گواہ پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا، عتیق الرحمان نے ٹرائل کورٹ میں نکاح نامہ سے متعلق کوئی مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کیں۔

اداکارہ میرا کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ تکذیب نکاح کیخلاف فیملی عدالت کی ڈگری اورسیشن عدالت کا حکم کالعدم قرار دے۔

خیال رہےکہ فیملی کورٹ نے 28 مئی 2018 کو عتیق الرحمان کا نکاح نامہ جھوٹا قرار دینےکا دعویٰ مسترد کیا تھا، بعد ازاں رواں سال سیشن کورٹ نے31 جنوری کو فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار  رکھتے ہوئے میرا کی اپیل خارج کی تھی۔

Related posts

EcoStar لایا شاندار آفرز، شاندار ایل ای ڈی ٹی وی خریدیں انتہائ کم قیمت پر

Ayesha Arshad

عدالت نے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح کا فیصلہ سنا دیا

Ayesha Arshad

بھارتی اداکار عامر خان کی تیسری شادی کے چرچے

Ayesha Arshad