NPG Media

عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سےمتعلق اہم خبر

ویب ڈیسک :عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کےلئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ۔

عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل  بورڈ تشکیل دیا گیا  جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قبر کشائی صبح ساڑھے9بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم، ایم  ایل او ڈاکٹر اریب بقائی، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی میڈیکل بورڈ میں شامل  ہیں۔

خیال رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal