NPG Media

عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم پر سابقہ اہلیہ کا اہم بیان آگیا

ویب ڈیسک: سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے ان کی قبر کشائی کے عدالتی حکم پر رد عمل کا اظہار کیاہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں طوبیٰ انور نے کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھا تو ان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے  تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔

سابقہ اہلیہ نے مزید  کہا کہ میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے، اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی، ان کی دوسری شادی طوبیٰ انور سے ہوئی لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طوبیٰ نے بھی فروری 2022 میں عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal