NPG Media

شیریں مزاری نے عدالتی فیصلے کو عدالتی مارشل لاء قرار دیا

اسلام آباد:(این پی جی میڈٰیا) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عدالتی مارشل لاء قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر نیشنل اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا اور اسپیکر کو حکم دیا تھا کہ وہ 9 اپریل کو اسمبلی کا اجلاس بلا کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ دوبارہ کروائیں۔

عدالت کے اس فیصلے کو اب شیریں مزاری نے عدالتی مارشل لاء قرار دیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ایک عدالتی مارشل لاء نافذ کروایا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا پارلیمانی برتری کو ختم کرتے ہوئے یہ تک بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس کب اور کتنے بجے ہو گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin