کابل:(این پی جی میڈیا) طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی مقامی نشریات بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے کی 3 مقامی زبانوں میں چلنے والی نشریات پر پابندی لگا دی۔
واضح رہے کہ بی بی سی افغانستان میں تین بڑی زبانوں پشتو، فارسی اور ازبک زبان میں مقامی نشریات کرتا تھا۔