NPG Media

تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کی صورت میں اپوزیشن پیجز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں

Photo Credit: The News

سرگودھا:(این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کی صورت میں اپوزیشن بینجز پر بیٹھنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اگر ہم ہارے تو ہم اپوزیشن بینجز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا وہ منظور ہو گا، اپوزیشن نے عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے تجوریاں کھول دی ہیں، ایم این ایز کو 20،20 کروڑ کی آفرز کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناراض ارکان کو واپس لینے کے لیے تیار ہیں مگر جنہوں نے اپنا ووٹ بیچا ان کو پارٹٰی سے نکال دیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin