NPG Media

عمران خان کی طرف سے بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف پاکستان کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

لاہور:(این پی جی میڈیا) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کرنا ایک آںکھ نہ بھایا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارت کی آزادنہ خارجہ پالیسی کی تعریف کو عمران خان کی طرف سے بھونڈا مذاق قرار دیا۔

شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارتی دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے دوسری طرف بھارت نے پاکستان پر بھی دہشتگردی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ شہباز شریف نے مزید لکھا کہ مودی حکومت کے دوران بھارت نے کشمیریوں سے ان کا آئینی حق بھی چھینا ہے اور اس کے علاوہ بھارت سی پیک کی بھی مسلسل مخالفت کرتا رہا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin