NPG Media

پاکستان مخالف فلم میں بھارتی فلم سازوں نے فیض احمد فیض کی شہرہ آفاق  نظم ہم دیکھیں گے شامل کر لی

ممبئ:(این پی جی میڈیا) پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم میں ڈھٹائ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فلم سازوں نے پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی شہرہ آفاق نظم ہم دیکھیں گے شامل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مخالف فلم دی کشمیر فائلز میں بھارتی فلم سازوں نے پروپیگنڈا کرتے ہوئے 1990 میں مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کے قتل عام کی اسٹوری کو بیان کرتے ہوئے کشمیری مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا ہے۔

دوسری طرف بھارتی فلم سازوں نے ڈھٹائ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشہور پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی ظلم کے خلاف لکھی گئ شہرہ آفاق  نظم کو بھی فلمایا گیا ہے جس پر پاکستانیوں نے اظہار برہمی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 1947 سے بھارت کشمیر پر قابض ہونے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal