واشنگٹن:(این پی جی میڈیا) امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے یوکرین کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی وجہ سے روسی صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دیا۔ دوسری طرف روسی صدر کے ترجمان نے امریکی صدر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسے الزامات بے بنیاد اور ناقابل معافی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ الزام ایسے ملک کے صدر کی جانب سے لگایا جا رہا ہے جس ملک کے ہاتھ پر لاکھوں لوگوں کا خون ہے۔