NPG Media

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مشروط طور پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مطالبات ماننے کی صورت میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن کی قیادت میں اپوزیشن رہنماؤں پر مشتمل گروپ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی جہاں دونوں سائیڈز نے ملک میں سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ تحریک عدم اعتماد پر بات کی۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے بعض مطالبات ماننے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔   

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin