NPG Media

اپوزیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 12 ایم این اے چھپا رکھے ہیں، پرویز الہی

لاہور:(این پی جی میڈیا) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 سے 12 ایم این اے اپوزیشن نے چھپا رکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہی نے نجی ٹی وی پر انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلی کے لیے اپوزیشن نے پیشکش کی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر ہی ترین گروپ مائنس بزدار کی باتیں کر رہا ہے۔

پرویز الہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دینا چاہیے کہ تصادم سے نقصان ہو گا اور اسلام آباد میں اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے جلسے کرنے سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ملک تصادم کی طرف جا رہا ہے۔  

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin