اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) پاکستان مسلم لیگ ق نے بھی اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی پہلے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن اور بعد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہی کی جانب سے شہاز شریف کی دعوت پر نہ جانے والے معمالے کو بھلا کر پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ تعلاقات قائم کروانے کا کہ دیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے آج ملاقات میں آصف زرداری کو کہاکہ جن شرائط پر آپ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے ہم تیارہیں۔