اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) ازبک صدر شوکت مرزایوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال کے ساتھ 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئ۔
تفصیلات کے مطابق شوکت مرزایوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، پاکستان پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئ۔
شوکت مرزایوف اپنے دورے میں وزیر اعظم عمران خان سمیت صدر مملکت عارف علوی اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی ملاقات کریں گے۔