کیف:(این پی جی میڈیا) یوکرین کے صدر نے دارالحکومت کیف کو روس سے بچانے کے لیے اہم کمانڈر تعینات کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر نے دارالحکومت کیف کو روسی فوج سے بچانے کے لیے اہم فوجی کمانڈر جنرل میکولا زیرنوف کو ملٹری انتظامیہ کی کمانڈ سونپ دی۔
واضح رہے کہ جنرل میکولا زیرنوف یوکرین کی ملکی سلامتی اور دفاع کونسل کے بھی رکن ہیں۔