NPG Media

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ایف آئ اے کے شکنجے میں آ گئ

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف ایف آئ اے نے بڑی کاروائ کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئ اے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری کرتے ہوئے حریم شاہ کے 2 بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فضا حسین عرف حریم شاہ کے پاکستان میں 2 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں سے ایک اکاؤنٹ پنجاب بینک کی لاہور برانچ میں ہے جبکہ دوسرا اکاؤنٹ ایچ بی ایل کی کراچی برانچ میں ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے لندن سے حریم شاہ کی ایک ویڈیو سامنے آئ تھی جس میں غیر ملکی کرنسی بھی موجود تھی اور حریم شاہ نے اعتراف کیا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکر آئ ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ایف آئ اے نے منی لنڈرنگ کی تحقیق کا آغاز کیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin