NPG Media

عمران نیازی کو ہٹانے کے لیے تمام آئینی آپشنز استعمال کریں گے، حمزہ شہباز

لاہور:(این پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد خزب اختلاف خمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت عمران خان کو وزیر اعظم کی کرسی سے ہٹانے کے لیے تمام آئینی آپشنز کا استعمال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی نے ٹی بوئے کے نام پر پیسے منگوائے جو عمران خان کی کرپشن کا ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہر ایشو پر دوسروں کو قصوار قرار دیتے ہیں اور خود پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہو گا اور ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جتنے جھوٹ بولے تھے وہ تمام بے نقاب ہو گئے ہیں۔ عمران خان نےاپنا غیر قانونی گھر تو ریگولر کروا لیا مگر لوگوں کو بے گھر کر دیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin