NPG Media

نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے، چوہدری شجاعت حسین

لاہور:(این پی جی میڈیا) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ کچھ بھی کر لیں نواز شریف واپس پاکستان نہیں آئیں گے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت عوام کی خدمت کرنےکا ہے لیکن اگر نواز شریف کے آنے جانے پر ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے پیسوں کی کرپشن کا نواز شریف پر الزام ہے اس سے زیادہ تو ان کے کیس پر خرچ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کی واپسی کے لیے گارنٹی کی بات کی جاتی ہے تو یاد رکھیں کے زندگی اور موت کا اختیار صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin