NPG Media

سلامتی کونسل نے افغانستان کے حوالے سے بڑی قرداد منظور کر لی

نیویارک:(این پی جی میڈیا) سلامتی کونسل نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کے بارے میں قرداد منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ کی جانب سے افغانستان میں انسانی امداد کے لیے پیش کی گئ قرداد کو منطور کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے۔

دوسری جانب طالبان نے بدھ کو قرار داد کا خیر مقدم کیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے قراردادکو سہراتے ہوئے کہا کہ’ اس سے افغانستان کی معاشی صورتحال کو مدد مل سکتی ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ’  مجھے  امید ہے کہ عالمی برادری  ہم پر اقتصادی اور بینکنگ پابندیوں کو ہٹانے میں بھی جلدی کا مظاہرہ کرے گی ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal