NPG Media

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کھیلنے سے انکار کر دیا

لاہور:(این پی جی میڈیا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بگ بیش لیگ کی آفر ٹھکراتے ہوئے کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے کھیلنے کی پیشکش کی تھی جسے بابر اعظم نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ٹھکرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 3 ماہ سے گھر سے دور تھے جس کی وجہ سے وہ اب گھر والوں کو ٹائم دینا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے فخر زمان بھی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔

دوسری طرف آل راوئنڈر شاداب خان اور حارث رؤف بگ بیش کھیلنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin