کابل:(این پی جی میڈیا) افغانستان کا دارالحکومت کابل آج صبح زوردار دھماکے سے گونج اٹھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ افغان دارالحکومت کابل میں قائم پاسپورٹ آفس کے قریب ہوا، ابتدائ اطلاعات کے مطابق ابھی تک جانی و مالی نقصان کی کوئ خبر نہیں آئ۔
کابل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق دھماکہ محکمہ پاسپورٹ کے سامنے ایک کار میں ہوا جبکہ افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ ناکام بنا دیا۔